انڈین ائیرفورس کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی

بھارتی دارالحکومت میں واقعہ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس میں انڈین ائیرفورس سمیت کئی اہم حکومتی دفاتر قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جی او کمپلیکس میں واقع پنڈت دین بھون کی عمارت کے پانچویں فلور پر شدید آگ بھڑک رہی ہے جس کے شعلے دو ر دور سے دیکھے جاسکتے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ یہ عمارت لودھی روڈ نامی انتہائی مصروف سڑک پر واقع ہے اور اسے اہم سرکاری عمارت کا درجہ حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عمارت میں انڈین ایئرفورس کے برانچ دفتر کے علاوہ وزارت برائے پانی اور سیورج، وزارتِ جنگلات ،وزارت برائے سماجی انصاف اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے دفاتر بھی قائم ہیں۔ اس عمارت کو سال 2016ء سے پریاورن بھون کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اس قدر شدید ہے کہ 24 فائر ٹینڈرز اسے بجھانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ وزارت سماجی انصاف کے دفتر سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے واقعے میں ایک سیکیورٹی افسر زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے البتہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی جس کے بعد اسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپاہی چندو بابو لال سے پائلٹ ابھی نندن تک

بدھ مارچ 6 , 2019
سپاہی چندو بابو لال سے پائلٹ ابھی نندن تک یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان نے بھارت کے کسی فوجی اہلکار کو جذبہ خیر سگالی کے تحت وطن واپس بھیج دیا ہو، بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے قبل بھی پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے اور ان […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: