وزیر دفاع خلوصی عقار نے انقرہ میں شام کےلیے خصوصی امریکی نمائندے جیمز جیفری سے ملاقات کی جس میں منبج اور دریائے فرات سمیت شام کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر دفاع خلوصی عقار نے انقرہ میں شام کےلیے خصوصی امریکی نمائندے جیمز جیفری سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں منبج اور دریائے فرات سمیت شام کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
علاوہ ازیں، خلوصی عقار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ منبج کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کو جلد از جلد مکمل کرے جبکہ شام کی علاقائی سالمیت ، دریائے فرات کے مشرق میں محفوظ علاقوں کی تشکیل سمیت پی کےکے اور وائی پی جی جیسی دہشتگرد تنظیموں کا خاتمہ ترکی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملکی سرحدوں اور عوام کی حفاظت حکومت کا فرض ہے اور وہ داعش اور پی کےکے کے خلاف نبرد آزما ہے جس کا برادر کرد – عرب اور دیگر مذہبی و نسلی گروہوں سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔