پی ایس ایل: چار ٹیموں کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑا برانڈ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور اب لیگ کے آخری مرحلے کے لیے تقریباً تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند ہیں جبکہ پشاور زلمی نے لیگ کے آغاز میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔

کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، بین ڈنک، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، کولن منرو، سکندر رضا اور ایرون سمرز شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں وین پارنیل، کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونچی، فلپ سالٹ اور سمیت پٹیل جیسے انٹرنیشنل اسٹارز شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شین واٹسن، ڈیوین براوو، فواد احمد، ہیری گرنی، رلی روسو اور ڈیوین اسمتھ شامل ہیں۔

اسی طرح پشاور زلمی کی بات کی جائے تو انہیں ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ااندرے فلیچر، کرس جورڈن، وین میڈسن، ڈیوڈ ملان اور کیرون پولارڈ شامل ہے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایک لاکھ 74 ہزار 821 حج درخواستیں موصول ہوئیں،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہوگی:وزارت مذہبی امور

بدھ مارچ 6 , 2019
وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک لاکھ 74 ہزار 821 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر حج درخواستوں کی وصولی میں 3دن کی توسیع کی گئی تھی بعض علاقوں میں برفباری اور سیلابی صورتحال کے باعث توسیع کی گئی تھی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: