کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، مساجد اور مدارس کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے

جس کے نتیجے میں اڈیالہ روڈ اور چاکرہ میں قائم 2 فلاحی ڈسپنسریوں اور جماعت الدعوۃ کے ابوبکر اسپتال کو سیل کردیا گیا،چاکرہ روڈ پر جماعت الدعوۃ کا مدرسہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا

جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے مساجد ومدارس میں مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیاءالقرآن شامل ہیں، یہ تمام مساجد ومدارس اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع ہیں، محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب بھی مقرر کردیے ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کے تحت چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں، اب یہ ادارے سندھ حکومت کے زیر نگرانی چلائے جائیں گے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر چند روز قبل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کاہفتہ کولاہور کے دورہ کا امکان

بدھ مارچ 6 , 2019
وزیراعظم عمران خان کاہفتے کولاہور کے دورے کا امکان ہے جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کولاہور کے دورے کا امکان ہے جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور صوبائی […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: