ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سی این این کو خصوصی انٹرویو

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سی این این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے

لیکن جنب کا خطرہ موجود ہے ، بھارت نے جارحیت کی جس کا ہم نے جواب دیا اور بھارتی جارحیت کے باعث دونوں ملک جنگ کے قریب تھے ، بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کرتا ہے ، بال بھارت کی کورٹ میں ہے ، بھارتی جارحیت کاعلاقائی امن پراچھااثرنہیں پڑےگا، پاکستان نے بھارتی فضائی حدودکی خلاف ورزی نہیں کی

بلکہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آ ر کا کہناتھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،

کشمیریوں پر مظالم جاری رہے تو ردعمل بھی آئے گا ،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، بھارت کشمیری نوجوان کو پیلٹ گن سے اندھا کر رہاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ الزامات سے بہتر ہے کہ بھارت پہلے اپنا گھر درست کرے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم میرا بیان نہیں ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہناتھا کہ خطے میں کشمیر بنیادی تنازع ہے اور امن کیلئے اس مسئلے کا حل ضروری ہے ، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر توجہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہاہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملہ، 8 شہری ہلاک

بدھ مارچ 6 , 2019
ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے شام کے ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ آزاد شامی فوج کے احتمال […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: