نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔‘‘

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا ان خوشی بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاؤں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔‘‘

ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی ان کی آنکھوں میں محسوس نہیں کیے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والدین کو فخر محسوس کرانے کا موقع ملا۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماورا نے وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا اور یہ خبرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ شاندار نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سائٹ ایریا میں 700 ملازمین سرپلس پول کردیا

بدھ مارچ 6 , 2019
کراچی( رپورٹ ۔ مختار قریشی ) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ نے 700 سے زائد ملازمین کو ادارے پر بوجھ قرار دیتے ہوۓ ان ملازمین کے نام سرپلس پول میں ڈال دیئے ۔ ملازمین 2007 سے 2009 میں بھرتی کئے گئے تھے ۔ ان ملازمین کو سابق وزیر صنعت و […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: