بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا جب کہ بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، خطے میں استحکام کے لیے حل ناگزیر ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے، بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، شہریوں کو پیلٹ گنز سے اندھا کرنے کا ردعمل آئے گا، یہ میں نہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ کہہ رہی ہے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے خیرسگالی کا پیغام دیا، کشیدگی خطے میں امن کیلئے نقصان دہ ہے اور اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا کی پاکستان کیلیے مختلف کیٹیگریز میں ویزا پالیسی تبدیل

بدھ مارچ 6 , 2019
امریکی سفارت خانے نے ویزے کے حصول کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی صحافیوں کے ویزا کی معیاد 5 سال سے کم کر کے 3ماہ کر دی ہے۔ ملازمت ویزا، تبلیغی ویزے کی مدت بھی 5سے کم کر ایک سال کر دی گئی ہے جبکہ تجارت، سیر و سیاحت اور […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: