ہم نے پاکستانی ہائی کمشنر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پاکستان نے اعلان کر دیا ، سب سے بڑی خبر آ گئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہو رہی ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے ، امریکہ نے پروائیویٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کیا ہے اور میں امریکہ وزیر خارجہ کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتاہوں ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ چین ، روس ، ترکی ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنماﺅں نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا کہا ،پاک چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے ، سی پیک سے پاک چین تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کی اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی رضوان کے گھر آمد

بدھ مارچ 6 , 2019
کراچی ( شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کی اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی رضوان کے گھر آمد بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک پر اے ایس آئی رضوان شہید کے لواحقین سے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: