بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے،جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے,

پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے،

ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بار بار بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا

کہ دنیا کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے، ہم بتانا چاہتے تھے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن کرنہیں رہے، ہم نے بھارتی جہاز گرایا پھر ان کا پائلٹ واپس بھی کردیا ،جنگ سے بچنے کے لیے اس سے زیادہم اور کیا کرسکتے ہیں؟۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، مساجد اور مدارس کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

بدھ مارچ 6 , 2019
وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: