شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملہ، 8 شہری ہلاک

ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے
شام کے ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

آزاد شامی فوج کے احتمال کے مطابق حملہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو YPG/PKK کی طرف سے عزیز میں مخالفین کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں آزاد شامی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے 21 فروری کو بھی اپنے زیر قبضہ تحصیل منبج سے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں واقع تحصیل جرابلس پر بم سے مسلح گاڑی سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں آزاد شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے فرات ڈھال آپریشن کے ساتھ فروری 2017 کو باب کو دہشت گردوں سے پاک کیا تھا۔ یہ تحصیل YPG/PKKکے زیر قبضہ تحصیلوں تل رفات اور منبج کے درمیان واقع ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

متحدہ امن کونسل شیخوپورہ کے ارکان نے ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور سے ملاقات کی

بدھ مارچ 6 , 2019
خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز ۔ ڈپٹی بیوروچیف ) متحدہ امن کونسل شیخوپورہ کے ارکان نے ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور سے ملاقات کی اورانہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور تمام مسالک اور تنظیموں کے درمیان بھائی چارے اور روابط کے بارے میں آگاہ کیا۔

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: