مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

”پاکستان میں ایک وزیر کو ہندووں کو نشانہ بنانے پر نکال دیا گیا لیکن بھارت میں ،“ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مودی سر کار کو آئینہ دکھا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر عبد اللہ نے پیغام لکھا کہ پاکستان میں ایک وزیرکو ہندووں کے خلاف بات کرنے پر نکال دیا گیا

جبکہ بھازرت میں ایک گورنر نے تمام کشمیری مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کی بات کی لیکن اس کی سر زنش تک نہیں کی گئی ،بھارت میں تمام چیزوں کا موازنہ پاکستان سے کیا جاتا ہے ،اس کا موازنہ بھی کیا جائے ۔

اضح رہے کہ پنجا ب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک جگہ اپنے بیان میں ہندو کمیونٹی کے حوالے سے بات کی تھی جس کی وجہ سے اپوزیشن کی جانب سے ان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس پر فیاض الحسن چوہان نے معذرت کی مگر وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فیاض الحسن چوہان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر اعلیٰ ہاوس طلب کرکے ا ن کو وزیر اعظم کی ناراضی سے متعلق آگاہ کیا تھا جس پر وہ صوبائی وزارت اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صحبت پور پولیس تھانہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت گرفتاریاں

منگل مارچ 5 , 2019
صحبت پور ( امداد علی . ڈسٹرکٹ رپورٹ ) پولیس تھانہ کے ایس ایچ او مولا داد کنڈرانی نے S.S.P محمد یوسف بھنگر کی خصوصی ہدایت پر اپنے ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت ناکہ بندی کرکے 2 مجرمان اشتہاری اور 37 روپوشان کو گرفتار کیا انکے قبضہ سے ایک کلاشن […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: