کراچی ( شوکت علی . انٹرنی رپورٹر ) ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کی اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اے ایس آئی رضوان کے گھر آمد
بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک پر اے ایس آئی رضوان شہید کے لواحقین سے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے تعزیت کی
ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی اور ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور بلدیہ ٹاون کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او نے بھی اس موقع پر شرکت کی
اور اے ایس آئی رضوان کے گھر والوں سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں ہر موڑ پر سندھ پولیس دشمنوں کے ناپاک عزائم کے آڑے آئی جس پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
اس طرح کے بزدلانہ عمل کی بھرپور مزمت کرتا ہوں سندھ پولیس کے حوصلے بلند ہیں دشمن کی اس طرح کی وارداتوں سے سندھ پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔