وزیر ریلوے شیخ رشید 3 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید تین روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں،تہران ایئر پورٹ آمد پر ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے وزیر ریلوے کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایرانی حکومت کی خصوصی دعوت پر قازوین ، رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تہران پہنچے ہیں۔

افتتاحی تقریب کل 6مارچ کو منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ایرانی صدرحسن روحانی ہونگے جبکہ میزبان ایرانی صدر ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تقریب میں شرکت کاخصوصی دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی نے دیاتھا ۔وزیر ریلوے اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر روڑ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

وزیر ریلوے ایرانی صدر کو وزیر اعظم جبکہ ایرانی روحانی پیشوا آیتہ اللہ سیّد علی خامنائی کو صدر پاکستان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ شیخ رشید احمد پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے بات چیت کریں گے اور ایرانی قیادت کو پاک بھارت کشیدگی اورعالمی برادری سے رابطوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم نے امریکہ کے کہنے پر ابھی نندن کو نہیں چھوڑا : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

منگل مارچ 5 , 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پر نہیں چھوڑا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: