ڈیرہ غازی خان ( وقاص احمد لغاری ۔ پریس رپورٹر ) تھانہ صدر ڈیرہ پولیس نے گھوڑا ریس پر جوإ لگانے والوں کو گرفتار کر لیا .
دوران کارواٸی 7 جواری گرفتار اور گھوڑا ریس پر لگی رقم مبلغ 21510 روپے برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق امروز مورخہ 5/3/19 کو SHO تھانہ صدر علم دین معہ محمد اقبال اے ایس آئی و ملازمان نے ولیہ چوک سے گھوڑا دوڑانے اور گھوڑا ریس پر جوإ لگانے والے 7 کس جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے
جبکہ گرفتار ہونے والے
1: فرحان ولد محمد اکبر
2: محمد یوسف ولد نبی بخش
3:سجاد ولد محمد نواز
4: محمد شاہد ولد مشتاق حسین
5: مشتاق ولد نزر حسین
6:شان ولد محمد اختر
7: عدنان ولد محمد
کے خلاف تھانہ صدر میں gambling act کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔۔