پنجاب پولیس کی وردی پھر تبدیل، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سی پی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، نئے ٹریننگ سینٹرز پر کام کا آغاز اگلے مالی سال سے ہوگا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہآ کہ نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی، نئی یونیفارم میں پتلون ڈارک بلیو اور قمیض لائٹ بلیو ہوگی، نئی وردی سے پولیس کا بہتر امیج اجاگر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی پولیس بنائیں گے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کی گئی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا 7 مارچ کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع

بدھ مارچ 6 , 2019
ڈیرہ غازی خان ( وقاص احمد لغاری ۔ پریس رپورٹر ) ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا 7 مارچ کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے ۔

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: