ملتان سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو 2 ارب 73 کروڑ 27 لاکھ جاری

پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو 2ارب 73کروڑ 27 لاکھ 22 ہزار 437جاری کردیئے ہیں ،

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے فروری 2019کیلئے پی ایف سی شیئر کی مد میں جاری کئے گئے ہیں، میونسپل کارپوریشن ملتان کو 4 کروڑ 63 لاکھ 62 ہزار 250 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے،

دریں اثناملتان سمیت پنجاب بھر کی 35ڈسٹرکٹ کونسلز کو 94 کروڑ 17لاکھ 75روپے جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی میونسپل کمیٹیز سمیت 182 میونسپل کمیٹیز کیلئے ایک ارب 28کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار 621 روپے کے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کیلئے 2 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار روپے ، مظفرگڑھ کیلئے 4 کروڑ ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپےسمیت دیگر 35 ڈسٹرکٹ کونسل کو پی ایف سی شیئر کی مد میں فنڈز جاری کئے گئے ہیں،

میونسپل کمیٹی شجا ع آباد اور جلالپور پیروالا سمیت 182 میونسپل کمیٹیز کیلئے ایک ارب 28 کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار 321 روپے پی ایف سی شیئر کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

محمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں

منگل مارچ 5 , 2019
( دلبر علی . انٹرنی رپوٹر ) کرکٹرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: