ملکی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی

خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیوروچیف ) پاکستان عوامی تحریک کےرہنماحاجی طارق محمددعاجز نے کہا ہے کہ ملکی آزادی و خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ،قوم ، حکومت اور مسلح افواج متحد ہیں

پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گراکر 65ء کی یاد تازہ کردی ہے بھارت کی ہٹ دھرمی اور مودی کا جنگی جنون خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم مقبوضہ وادی کے حریت پسندوں کے حوصلے اور جدوجہد کو مذید مضبوط بنا رہے ہیں گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے

جس کے باعث کشمیری عوام با لخصوص نوجوان نسل موت کے ڈر سے بے خوف ہو کر تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہو ئے ہے ، انہوں نے کہا کہ پا کستان انتہا ئی نازک دور سے گزر رہا ہے حکومتی وزرا ء کو مو جودہ حالات کے تناظر میں سنجیدگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہو ئے ذمہ دارانہ بیانا ت دینا ہو نگے تا کہ ملک میں اتحادویکجہتی کا ما حول برقرار رہے

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی کوشش کو کمزوری سمجھنا

بھارت کی قیادت کی احمقانہ سوچ ہے بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہمارے پاس جدید ترین جوہری ومیزائل ٹیکنالوجی ، دنیا کی بہترین مسلح افواج ہے بھارت کا ہر ایک شہر پاکستان کے نشانے پر ہے بھارت نے کسی قسم کا کوئی ایڈونچر کرنے کی مذید کوشش کی تو اسے ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں مودی کو معاف نہیں کرینگی مودی کا جنگی جنون بھارت کو لے ڈوبے گا ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

با اثر زمیندار نے اپنے ملازم کو بے دردی سے قتل کر دیا

منگل مارچ 5 , 2019
خانقاہ ڈوگراں ( احمد ناز . ڈپٹی بیوروچیف ) شیخوپورہ گاؤں کجر میں با اثر زمیندار نے اپنے 22 سالہ ملازم سرفراز کو بے دردی سے قتل کر دیا زمیندار لیاقت منج نے اپنے ہی گاؤں کے نوجوان جو کہ عرصہ دراز سے لیاقت منج کے گھر 8 ہزار روپے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: