پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی آبدوز کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بھارت کو فضا کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اْسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سْراغ لگایا۔

یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک فوج کے شہید نائیک خرم علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل مارچ 5 , 2019
ڈیرہ غازی خان ( وقاص خان ) پاک فوج کے شہید نائیک خرم علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، کنگن روڈ ڈیرہ غازی خان میں نماز جنازہ کی ادائیگی ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار ، پاک فوج کے بریگیڈئر فیاض، مشیر صحت محمد حنیف پتافی ، […]

کیلنڈر

مارچ 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: