کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 118سکور بنائے تو کراچی کنگز نے 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور عمر صدیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمر صدیق دوسرے ہی اوور میں عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔چارلس بھی چوتھے اوور میں 7 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے

جب کہ شعیب ملک 26 رنز بنا کر عمر خان کا نشانہ بنے۔حماد اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرین نے 18 اور جیمز ونس نے 16 رنز جوڑے۔مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ملتان سلطانز کے 118رنز کے جواب میں کراچی کنگز کے بلے باز بیٹنگ کرنے آئے تو بابر اعظم 12،کولن منرو 11،انگرام 31افتخار احمد صفر سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ملتان سلطانز کے محمد عباس نے 2اور محمد الیاس نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ایئر چیف

پیر مارچ 4 , 2019
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ […]

کیلنڈر

فروری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
%d bloggers like this: