ہندوستانی میڈیا حقائق کو مسخ کررہا ہے، ابھی نندن

گرفتار پائلٹ نے پاکستانی فوج اور پاکستان کی طرف سے بہتر اور اعلی سلوک پر پاکستان کی تعریف کر ڈالی

پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پائلٹ کے ہمراہ بھارتی سفارت خانے کے عملے کے اہلکار بھی واہگہ بارڈر پر آئے۔ اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے۔ بھارتی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شرکت سے روک دیا جبکہ پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوئی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر ایئراتاشی کے حوالے کیا گیا، بھارتی پائلٹ کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عزت کے ساتھ قید میں رکھا گیا جسے بعدازاں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر امن کی علامت کے طور پر رہا کیا گیا۔

ارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل اس کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا جس میں اس نے پاکستان کی طرف سے بہتر اور اعلی سلوک پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہندوستانی میڈیا حقائق کو مسخ کررہا ہے، یہ انتہائی معمولی سطح کے واقع کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہوئے عوام کو مغالطے میں ڈال رہا ہے۔ ”

دوسری طرف بھارت نے بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے اپنے شہریوں کو معمول کی پریڈ

میں شمولیت سے روک دیا تاکہ اپنے پائلٹ کی رہائی کے موقع پر شرمندگی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاک فوج نے مشتعل ہجوم سے بچاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کوخیر سگالی کی بنیادوں پر بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میری ملّت کے امن و سکون کو بربارد کرنے والوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ہے: ایردوان

منگل مارچ 5 , 2019
رکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُرعزم ہیں۔ ضلع اوردو میں عوام سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میری ملّت کے امن و سکون کو بربارد کرنے والوں کو جینے کا کوئی حق نہیں ہے”۔ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: