”ہم گھر میں گھس کر ماریں گے “طیارہ تباہ کروانے کے بعد مودی کی نئی دھمکی آگئی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دے دی ۔بھارتی شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں

یہ تو الیکشن والا کھیل ہے ،جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی ،تب کہاں الیکشن تھے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسی تکلیف دہ صورتحال میں نہیں رہ سکتا ،دہشت گردی چالیس سال سے بھارت کے سینے میں گولیاں داغ رہے ہیں،

بھارت میں بم دھماکے کر کے بے گنا ہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست میں ڈوبے ہوئے لوگ قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں ۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے سیاست اور کرسی کی پرواہ نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اور لوگوں کی فکر ہے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

پیر مارچ 4 , 2019
پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 118سکور بنائے تو کراچی کنگز نے 5وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: