آج فورٹ عباس میں در اصل ہوا کیا تھا ؟ سوشل میڈ یا پر ہنگامے کی حقیقت آپ بھی جانئے

بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں آج دھماکے کی آواز اور ملبہ ملنے کے بعد سوشل میڈ یا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی ائیر فورس نے پاکستان پر بم حملہ کیا ہے تاہم اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے ۔معروف صحافی احمد نورانی نے ٹوئٹر پر ”ڈیلی بزنس ورلڈ“کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”آج فورٹ عباس میں در حقیقت کیا ہوا ؟سوشل میڈ یا پر افواہیں گردش کرنے کے بعد ڈیلی بزنس ورلڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی ہیں “۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت بارڈر کے قریب فورٹ عباس میں ہوا سے کوئی چیز گرنے کے بعد دھماکہ ہواجس کے بعد سوشل میڈ یا پر افواہ پھیل گئی کہ بھارتی طیاروں نے بم گرا دیا ہے لیکن ایسی کسی بھی خبر کے حوالے سے ”پریس ٹرسٹ آف انڈیا “کے سینئر ایڈیٹر نے انکار کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورٹ عباس سے ملنے والا ملبہ در اصل پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرا یا گیا اضافی فیول ٹینک تھا جو کہ روٹین فلائٹ کے دوران گرا یا گیا ۔اسلام آباد میں سینئر فوجی ذرائع نے بتا یا کہ یہ افواہ بھارتی میڈ یا نے بھی مسترد کردی لہذا اس بات میں کوئی وزن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اس طرح ہر کسی کو اس طرح کی معلومات شیئر کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے اور ایسی خبریں تصدیق کے بعد نشر ہونی چاہئیں ۔ فورٹ عباس کے چک 248 سے چند سو گز دور علاقے شاوان والا ٹوبہ کے رہائشی افراد نے بتا یا کہ آج صبح 11بجے دھماکہ سنا گیا ،موجودہ صورتحال میں مقامی افراد کو ایسا لگا کہ بھارتی ائیر فورس نے بم گرا یا ہے اور یہ ہی افواہ سوشل میڈ یا پر بھی پھیل گئی ۔

اس افواہ کے کچھ دیر بعد بھارتی اخبار ’دی پرنٹ‘کے نمائندے سنیش ایلکس فلپ نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ بھارتی ائیر فورس کے ٹاپ آفیشل نے بتا یا ہے کہ فورٹ عباس واقعے میں بھارتی ائیر فورس کا کوئی کردار نہیں ہے جس طرح سے پاکستانی ٹوئٹر صارفین کہہ رہے ہیں ،بھارتی آرمی نے بھی اس سے انکار کیا ۔

بھارت کی دفاعی تجزیہ کار ڈنکاپری نے ٹوئٹر پر بتا یا کہ دونوں اطراف سے بھارتی ائیر فورس کی انٹر نیشنل بارڈر کی خلاف ورزی کو مسترد کیا جا رہا ہے،پاکستان ائیر فورس کے طیاروں کی جانب سے اضافی فیول ٹینک گرائے گئے ہیں

دوسری جانب بھارتی نیوز چینل ”اے بی پی “نے ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ائیر فورس نے راجھستان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پرUAV(unmanned aerial vehicle) کو میزائل حملے سے مار گرا یا جس کا ملبہ فورٹ عباس میں گرا ہے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

”ہم گھر میں گھس کر ماریں گے “طیارہ تباہ کروانے کے بعد مودی کی نئی دھمکی آگئی

پیر مارچ 4 , 2019
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دے دی ۔بھارتی شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں یہ تو الیکشن والا کھیل ہے ،جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی ،تب کہاں الیکشن تھے؟۔انہوں نے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: