ہم نے امریکہ کے کہنے پر ابھی نندن کو نہیں چھوڑا : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پر نہیں چھوڑا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ ’ نہ ہم نے یہ امریکہ کے کہنے پر کیا ہے اور نہ کریں گے، یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے‘۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ کا مثبت اقدام صدر ٹرمپ کا بیان اور سیکرٹری خارجہ پومپیوکا رابطہ ہے، کشیدگی کی کمی میں وہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ان کا اچھا قدم ہے جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی مشرقی سرحد پر صورتحال بگڑتی ہے تو اس کا اثر افغان امن عمل پر پڑے گا کیونکہ ہماری پوری توجہ مغربی سرحد پر تھی لیکن مشرقی سرحد سے ہم پر جارحیت ہوگئی جس کے باعث ہم نے مغرب کو چھوڑ کر مشرق کی طرف اپنے دفاع پر پوری توجہ مرکوز کردی، اس کارروائی سے بھارت نے نہ تو اپنا فائدہ کیا اور نہ ہی خطے کا کوئی فائدہ کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

منگل مارچ 5 , 2019
”پاکستان میں ایک وزیر کو ہندووں کو نشانہ بنانے پر نکال دیا گیا لیکن بھارت میں ،“ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مودی […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: