حکومت نے کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا

وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی کے شکار افراد اور تنظیموں کو کنٹرول میں لے کر ان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو این سیکیورٹی کونسل ایکٹ 1948کی روشنی میں سلامتی کونسل آرڈر 2019 جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘آرڈر جاری کرنے کا مقصد افراد اور اداروں پر سلامتی کونسل کی عائد پابندیوں پرعمل درآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے’۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا ہے اور ہر ان تنظیموں کے ہر قسم کے اثاثہ جات اور پراپرٹیز حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے اور ایمبولینسز بھی حکومتی تحویل میں ہوں گی۔

سلامتی کونسل آرڈر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں اور سلامتی کونسل آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سلامتی کونسل احکامات پر عمل درآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد پابندی کی شکار تنظیموں اور افراد کو درست کرنا ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ملک میں شدت پسند اور عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا۔

صحافیوں کو دی جانی والی ایک خصوصی بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی اس کے اثرات خودبخود ظاہر ہوجائیں گے۔

نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے سیاسی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت تمام عسکری تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 21 فروری کو ہونے والے اجلاس میں ’کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا‘، اس کے ساتھ جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر دوبارہ پابندی لگانے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے معاشرے سے انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ریاست کو شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے‘۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آج فورٹ عباس میں در اصل ہوا کیا تھا ؟ سوشل میڈ یا پر ہنگامے کی حقیقت آپ بھی جانئے

پیر مارچ 4 , 2019
بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں آج دھماکے کی آواز اور ملبہ ملنے کے بعد سوشل میڈ یا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی ائیر فورس نے پاکستان پر بم حملہ کیا ہے تاہم اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے ۔معروف صحافی احمد نورانی نے ٹوئٹر […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: