پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ابو ظہبی میں کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے جہاں ملتان سلطانز شکست کی صورت میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی جبکہ کراچی کنگز کے لیے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا سلسلہ بہت مشکل ہوجائے گا۔
کراچی کنگز میں محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ٹام موریس کی جگہ کرس گرین اور محمد عرفان کی جگہ عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ایونٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے گروپ اسٹیج کے پہلے میچ کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔
اس وقت کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں اور ملتان سلطانز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر موجود ہے۔