بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے، حکومتی ذرائع

بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، بھارت کو پیغام دیا گیا پاکستان پر میزائل حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کو بھارت کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ٹارگٹ پر بہاولپور اور کراچی ہیں، بھارت کے ممکنہ ٹارگٹ سے متعلق دوست ممالک سے معلومات شیئر کی جا چکی ہیں، پاکستان نے دوست ملکوں اور عالمی طاقتوں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امن چاہتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بھارت کے دو ممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پر ناکام بنائے گئے، دنیا کی اہم شخصیات پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطہ نہیں ہے تاہم دونوں ممالک کی سیکیورٹی ایجنسیز کا رابطہ برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پروازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے، بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا جس کو بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ جاری

پیر مارچ 4 , 2019
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے ایل و سی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے نیزہ پیر ،پانڈو، خنجر، منور، بٹل اور باغسر سیکٹر […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: