ابوظہبی: واٹسن، شہزاد کی نصف سنچریاں، گلیڈی ایٹرز 8 وکٹوں کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پلے آف مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ابوظہبی کے شید زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز اس مرتبہ آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے کیا اور دونوں نے ٹیم کو 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

آندرے فلیچر اس اسکور پر 26 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے، تاہم اس کے بعد کامران اکمل نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے امام الحق کے ہمراہ 40 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

امام الحق 46 رنز بنانے کے بعد 98 کے مجموعے پر فواد احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو کامران اکمل کو کیرون پولارڈ کی شکل میں ساتھی مل گیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 31 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی لیکن 129 کے مجموعے پر کامران اکمل 72 رنز بنانے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ تو کی لیکن پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر ٹیم کو 165 تک پہنچادیا۔

محمد نواز، محمد حسنین ڈیوین براوو اور فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی 8 کے مجموعے پر ایک رنز بنانے کے بعد سمین گل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس سے یہ محسوس ہورہا تھا کہ یہ میچ سنسنی خیز ہوجائے گا۔

تاہم شین واٹسن اور احمد شہزاد نے اپنی تجربہ کار بیٹنگ کی وجہ سے ان تمام خیالات کو رد کردیا، اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔

شین واٹسن نے 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے ہمراہ احمد شہزاد نے بھی پی ایس ایل کے مسلسل 14 میچوں میں ناکامی کے بعد آخر کار نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔

احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر 50 رنز بنائے، اور دونوں نے مل کر 129 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے میچ کو پشاور زلمی کی دسترس سے دور کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 137 رنز پر احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے سے وکٹ کا نقصان ضرور ہوا، لیکن ریلی روسو نے 12 رنز بنا کر شین واٹسن کا ساتھ دے کر اسکور کو مقررہ ہدف تک پہنچادیا۔

شین واٹسن کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ نہ صرف پشاور زلمی سے پہلی پوزیشن چھین لی بلکہ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

ایونٹ کے گروپ اسٹیج کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’بارشوں سے بلوچستان میں قحط سالی ختم مگر تباہی بھی ہوئی‘

پیر مارچ 4 , 2019
بلوچستان کے وزیرِ اطلاعات ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبے میں قحط سالی کا خاتمہ ہوا ہے لیکن اس کی وجہ سے کافی تباہی بھی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: