امریکی میں طوفان سے 23 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر تباہی

جنوبی امریکی ریاست الاباما میں اتوار کو آنے والے طوفان(ٹورناڈو) کے نتیجے میں عمارتوں اور گھروں کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا اور کم از کم 23افراد ہلاک ہو گئے۔

لی کاؤنٹی کے شیرف جے جونس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طوفان میں 23افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ شدید زخمی ہونے والے کچھ افراد کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا آپریشن اتوار کی رات خراب موسم کے سبب روک دیا گیا تاہم جونز نے کہا کہ آپریشن پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ گزشتہ 50سال میں اتنی تباہی ہوئی ہو اور یہاں اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاں ہوا ہو۔

گھر تباہ، درخت جڑ سے اکھڑ گئے
طوفان کے نتیجے میں کئی میل تک تباہی پھیلی جہاں ویڈیو فوٹیج میں تباہ شدہ گھر اور جڑ سے اکھڑے ہوئے درخت واضح طور پر دیکھے جا سکتے تھے۔

الاباما میں 6ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں جبکہ پروسی ریاست جارجیا میں بھی 16ہزار سے زائد گھروں کو بجلی غائب ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جہاں ریسکیو حکام ریاست کے دارالحکومت مونٹ گومری سے 95کلومیٹر دور واقع بیورے گارڈ میں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

اسمتھ اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر افراد مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے گھروں سے کام کو پہنچے تو انہیں اپنے کاروبار تباہ شدہ حالت میں ملے، یہ تمام افراد تباہی پر ایک دوسرے کو دلاسے دے رہے تھے۔

علاقے میں واقع ایک بار اپنی چھت اور دیواروں سے محروم ہو گیا جبکہ ایک موبائل فون کمپنی کا ٹاور تباہ ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے طوفان سے متاثر ہونے والے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الاباما اور اس کے گردونواح میں رہنے والے عظیم لوگ براہ مہربانی محتاط اور محفوظ رہیں۔ ٹورناڈو اور طوفان صحیح معنوں میں تباہ کن ہےاور یہ شاید مزید بھی آ سکتے ہوں۔ خدا زخمیوں اور متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں کا حامی و ناصر ہو۔

امریکا کے نیشنل ویدر سینٹر نے اتوار کو لی کاؤنٹی سمیت پوری ریاست الاباما اور اطراف کی ریاستوں میں ٹورناڈو کی وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں کو انتباہ کیا گیا تھا کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ایئر چیف

پیر مارچ 4 , 2019
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: