لیہ (آن لائن جرنلسٹ انور شاہ ) ایس ایچ او پیرجگی چوہدری اشفاق احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کارروائی .
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیر جگی چوہدری اشفاق احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،منشیات فروش صابر حسین کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ،ملزم کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پیر جگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،چوہدری اشفاق احمد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے نا سور کو معاشرے سے ختم کرنے کےلئے پر عزم ہیں اور اس مکروہ دھندہ کو ختم کیا جائے گا ،اس سلسلہ میں تھانہ پیر جگی پولیس متحرک ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے.