صحبت پور ( امداد علی ڈسٹرکٹ رپورٹر )صحبت پور میں بلوچ کلچر ڈے کی پر وقار تقریب کو منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر امجد علی سومرو جبکہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام نے بھر پور شرکت کی انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے ہمیں امن محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے بلوچ کلچر ڈے ہمیں روایتی اور تاریخی کردار اور ثقافت سے راشناس کرانے کے ساتھ وطن سے محبت کی تلقین کرتا ہے بلوچ کلچر ڈے ہمیں یکجہتی اتحاد و اتفاق اور بلوچ قومی تشخیص کی جدوجہد کے ساتھ بلوچ قومی اقتدار اور روایات کو بر قرار رکھنے کی تنقید کرنے کا درس اور موقع فراہم کرتا ہے بلوچ قوم نےتاریخ میں اپنے ملک کی دفاع و حفاظت کیلئے مسلسل جدوجہد اور اپنے جانوں کا نظرانہ دیکر اپنی ملک اور ثقافت کی حفاظت کی جس کی بدولت آج بھی دنیا میں بلوچ قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.
Next Post
مزدور اور کاروباری طبقہ پریشان
پیر مارچ 4 , 2019
کراچی (شوکت علی انٹرنی رپورٹر ) کراچی کی سب سے بڑی کباڑی مارکیٹ شیر شاہ میں کئی مہینوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں جس کی وجہ سے مزدور اور کاروباری طبقہ پریشان ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کے موجودہ حکومت انویسٹرز کو اعتماد میں لے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال […]

You May Like
-
1 مہینہ ago
فتح جنگ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل شروع