‘مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی عوام کے غیظ وغضب سے خبردار رہیں’

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے واشنگٹن پر انحصار کی پالیسی برقرار رکھی تو خطے میں ‘عوام کے غیظ و غضب’ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی کا کہنا تھا کہ ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یہاں تک کے ان کے اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دن اور رات یہ بتا رہے ہیں کہ ان کے بغیر وہ کچھ نہیں اور وہ امریکا کی حمایت کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے’۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج کی مدد کے بغیر سعودی عرب کے 83 سالہ بادشاہ ‘شاید 2 ہفتے بھی نہ گزار پائیں’۔

مذکورہ ریمارکس کو ریاض کی جانب سے حذف کردیا گیا تھا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘آئی آر این اے’ کی جانب سے ایرانی عہدیدار کے شائع کیے جانے والے ریمارکس کے مطابق ‘خطے میں امریکی اتحادیوں کے حوالے سے ہماری پیش گوئی یہ ہے کہ اگر وہ اسلام مخالف پالیسز پر انحصار جاری رکھیں گے تو انہیں شہریوں کے بڑھتے ہوئے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا’۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ سالوں میں ایران اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں جبکہ گزشتہ ماہ اس میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا تھا جب ایران نے خود کش دھماکے میں 41 ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ریاض اور ابو دبئی پر عائد کی تھی۔

ایران میں ہونے والے حملے کے بعد پاسداران انقلاب کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران ان کی جانب سے اسلام مخالف کسی بھی گروپ کی حمایت کو برداشت نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ 13 فروری کو ہونے والا بم دھماکا ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے 41 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی تھی۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قطری امیر کا عمران خان کو فون، بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے اقدام کی تعریف

اتوار مارچ 3 , 2019
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے جنگی قیدی وینگ کمانڈر ابھی نند کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کے فیصلے کو قابل مستحسن قرار دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ قطر کے امیر نے فون […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: