دنیا کی 178 پارلیمان کو بھارت مخالف منظورشدہ قرارداد ارسال

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کی 178 پارلیمان کو خطوط لکھ کر پاکستانی پارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف منظور ہونے والی مشترکہ قرارداد ارسال کردیں جبکہ ان تمام پالیمان سے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے مظلوم عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دنیا بھر کی 178 پارلیمنٹس، ان کے سربراہان اور اسپیکر اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے۔

مذکورہ مذکورہ خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ان پارلیمنٹس کے سربراہان اور اسپیکرز کو 26 اور 27 فروری کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

اپنے خطوط میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان نظم و ضبط اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے کو جنگ کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو وہ اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستانی ماہر اور پیشہ ورانہ پائلٹس کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لیے واضح پیغام ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بحثیت عوام کے منتخب کردہ نمائندگان، آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔

اسد قیصر نے دنیا کی 178 ممالک کی پارلیمنٹس میں بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر کے مظلوم عوام پر ہونے والے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے لکھا کہ ’کشمیر کے مظلوم عوام پر روا بھارتی غصب اور بربریت کا نوٹس لیجیئے اور دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ بنائیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

'مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی عوام کے غیظ وغضب سے خبردار رہیں'

اتوار مارچ 3 , 2019
ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے واشنگٹن پر انحصار کی پالیسی برقرار رکھی تو خطے میں ‘عوام کے غیظ و غضب’ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: