خانقاہ ڈوگراں(ڈپٹی بیوروچیف)شیخوپورہ کی عوام پوچھتی ہے کہ ان کے مسائل کا کون ذمہ دار ہے ؟
شہر میں صفائی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے
گڑوں اور نالیوں کے پانی سے تعفن پھیلنے کا خدشہ ہے ہمارا شہر اس وقت گندگی کے ڈھیر اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں لاہور روڈ ؛سرگودھا روڈ ؛فیصل آباد روڈ ؛گوجرانوالہ روڈ اس کے علاوہ محلہ رحمانپورہ؛ آرائیانوالا ؛طارق روڈ ؛خالد روڈ ؛ جنڈیالہ روڈ ؛پرانا شہر؛ بھکھی روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں اور سیوریج کا نظام بدحالی کا شکار ہے بھکھی روڈ پر سیوریج کا نظام چھ سات ماہ سے خراب ہے مگر کسی نے پوچھا تک نہیں کڑوڑوں روپے کی لاگت والا سیوریج کا نظام کیوں فیل ہوا ؟؟