سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

خانقاہ ڈوگراں(ڈپٹی بیوروچیف) سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور صنعتی اداروں میں گیس کی چوری کوچھپانے کے لیے رات دس بجے کے بعد شہر میں سوئی گیس بند کرنے کے خلاف شہر میں چار مقامات احمد پورہ گھنگ روڈ مین بازار اور جنڈیالہ روڈ پر سوئی گیس کے سینکڑوں صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کیادریں اثناء سوئی ناردرن گیس کے ریجنل آفس شیخوپورہ میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے وکلاء برادری تاجروں اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے صدربارایسوسی ایشن رانا زاہد محمودخان ایڈووکیٹ نے تاجروں اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے مطالبہ کیاکہ سوئی گیس ریجنل آفس شیخوپورہ میں کئی کئی برس سے تعینات افسروں اورملازموں کے اثاثوں کی نیب بیورو سے تحقیقات کروائی جائے انہوں نے کہاکہ گذشتہ 10برس کے دوران شیخوپورہ میں سی این جی اسٹیشنوں اورفیکٹروں اور صنعتی اداروں میں تقریباً 25ارب روپے کی سوئی گیس چوری کی گئی ہے جس کے لیے کئی فیکٹری مالکان نے کئی فرلانگ لمبے بائی پاس بھی زیرزمین سیوریج کے استعمال ہونے والے پائپوں کی مدد سے بنائے ہوئے تھے انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کو 197ارب کے جس خسارہ کا سامنا کرناپڑرہاہے اس میں سے تقریباً25ارب روپے ضلع شیخوپورہ کے ہیں جہاں پر افسروں کو تبدیل کیئے بغیر سوئی گیس کی چوری بندنہیں ہوسکتی ماضی میں گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے مگر ان سے گیس چوری کی رقم بااثرلوگوں کی مداخلت کی بناء پر وصول نہیں کی گئی . شیخوپورہ میں صنعتی اداروں میں ہونے والی گیس کی چوری کا بوجھ گھریلوصارفین پرڈالاجارہاہے وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیں.

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چوری اور ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار

اتوار مارچ 3 , 2019
خانقاہ ڈوگراں(ڈپٹی بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ شرقپور رانا محمد اقبال نے چوری و ڈکیتاں کرنے والا گینگ پکڑا لیا اور ایک کلاشنکوف دو لاکھ روپے نقدی دو موٹر سائیکلز ایک پیٹر انجن اور دیگر سامان برآمد کر لیا ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی کاوش ملک مختار اے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: