پاک۔ بھارت کشیدگی: ‘دہلی کی طرف سے مثبت اقدامات کے منتظر ہیں’

ترک اخبار ‘حریت ڈیلی’ کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے صوبہ طرابزون میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ ‘میری دو روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ترکی کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، کشیدگی بڑھانے اور شعلوں میں ایندھن ڈالنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔’

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ‘دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے ترکی اپنا کردار ادا کرے گا۔’

انہوں نے بھارتی پائلٹ واپس کرنے کے پاکستانی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے بھی اسی طرح کے اقدامات کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد گرفتار کیے گئے پائلٹ ابھی نندن کو گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت باعزت طریقے سے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا تھا۔

بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

دو روز قبل عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے امن کی جانب پیش قدمی اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت کو ایک مدبر کی طرح پیشکش کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف کی تھی۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

او آئی سی نے کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا عزم دہرا دیا، دفتر خارجہ

اتوار مارچ 3 , 2019
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا عزم دہرایا گیا اور کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی۔ دفتر خارجہ نے او آئی سی کے 46ویں وزرائے خارجہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: