گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا کا ‘ایلیٹ طیارہ’ کیسا ہے؟

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر ہونڈا موٹرسائیکلیں، گاڑیاں، جنریٹر اور 9 ہزار کے قریب دیگر اشیاءکے علاوہ ہوائی طیارے بھی تیار کرتی ہے جس کے لیے کمپنی کی ذیلی شاخ کو ہونڈا جیٹ کا نام دیا گیا اور اس نے گزشتہ سال اپنا سب سے بہترین طیارہ ہونڈا ایچ اے 420 متعارف کرایا تھا۔

کمپنی نے اسے چھوٹے پرائیویٹ جیٹ طیاروں میں سب سے بہترین قرار دیا ہے جو کہ اس کے بقول انتہائی سستا اور ایندھن کی بچت کرنے والا ہے۔

کمپنی کے مطابق سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں یہ طیارہ ایندھن کی 17 فیصد بچت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہونڈا نے اپنا پہلا طیارہ 2015 میں متعارف کرایا تھا اور گزشتہ سال اس کا اپ ڈیٹ ورژن ایلیٹ پیش کیا تھا جو اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ طیارہ فل ٹینک کے ساتھ 1427 ناٹیکل میل سفر کرسکتا ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

اضافی فیول گنجائش اور ایروڈائنامک بہتری کی بدولت اس طیارے کو اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے کم رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اور یہ کمپنی کا سب سے تیز اور خاموش ترین طیارہ بھی ہے جبکہ کیبین فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔

اس طیارے میں زیادہ تر اپ ڈیٹس avionic سسٹم میں کی گئی ہیں یعنی نیا آٹو پائلٹ سسٹم، پرفارمنس منیجمنٹ، سافٹ وئیر ٹیک آف اور لینڈنگ ڈسٹن منیجمنٹ وغیرہ۔

اس طیارے کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار ڈالرز (73 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو 2015 کے ماڈل سے ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز زیادہ ہے۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بنگلہ دیش کا مزید روہنگیا مہاجرین کو لینے سے انکار

ہفتہ مارچ 2 , 2019
بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ میانمار سے آنے والے مزید مہاجرین کو پناہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ شاہد الحق نے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: