خانیوال(ضیاءحفیظ نمائندہ خصوصی )
خانیوال نیسلے فیکٹری کے مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیۓ آج احتجاج کیا. اگر بات کریں حقوق کی تو یہ محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ہمارے ہاں سال بھر میں ایک بار مزدوروں کے ساتھ عالمی دن گزار کر ان کا حق ادا کر دیا جاتا ہے باقی سارا سال ان کے ساتھ جو بھی ہو کوئی نہیں سنتا.ایسا ہی کچھ خانیوال نیسلے مزدوروں کے ساتھ ہوا ہے .عرصہ چار سال سے مزدور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی آواز دیتے اور دروازوں پر دستک دیتے تھک گئے لیکن سواۓ دھکوں کے کچھ حاصل نہ ہوا
مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم مقامی سیاست دانوں کے پاس بھی گۓ لیکن وہاں بھی مایوسی ملی . مزدوروں کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ معاملات جلدی حل کرواۓ جائیں