لیہ (آن لائن جرنلسٹ انور شاہ ) ایس ایچ او چوک اعظم محمد یونس ملک کی سربراہی میں تھانہ چوک اعظم پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا.سرچ آپریشن ایس ایچ او چوک اعظم کی منظم کردہ ٹیم رانا ریاض سب انسپکٹر زوہیب سب انسپکٹر کانسٹیبل محمد زمان امجد ارشاد اور دیگر ملازمین نے کیا جس میں ملزم عدنان نیازی وارڈ نمبر 10 چوک اعظم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 145/19 جرم 13/20/65 درج کیا گیا.
ملزم پرویز کلاسرہ کے قبضہ سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 146/19 جرم 3/4/4/79 درج کیا گیا. کرم حسین سمرا کے قبضہ سے ہروہین برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 149/19 جرم 9B/CNAS درج کر کے تینوں ملزمان کو حوالات بند کر دیا گیا ہے. عوام نے پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا .