شکارپور: پولیس کا کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

شکار پور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کی انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث دہشت تنظیم داعش پاکستان سندھ کے امیر عبداللہ بروہی اور نائب امیر حفیظ بروہی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شکارپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع سبی میں کارروائی کی جہاں مقابلے میں 2 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، 2 کلاشنکوف اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے۔

عمارے گئے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر تھی۔

ایس ایس پی شکار پور ساجد امیر سدوزئی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خطرناک دہشت گردوں سے مقابلہ آج ساڑھے 3 بجے ہوا اور دونوں 2010 سے دہشت گردی اور خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا کہ آئی جی پی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے شکارپور پولیس کی شاندار کامیابی پر 20 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ دہشت گردوں کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق دہشت گرد 2015 میں امام بارگاہ کربلا مولا میں بم دھماکے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد فروری 2013 میں حاجن شاہ ماڑی درگاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھے اور مذکورہ مقدمے میں حفیظ بروہی کو دو مرتبہ پھانسی کی سزا مل چکی ہے۔

علاوہ ازیں دہشت گرد شکارپور ضلع کے تحصیل خانپور نومبر 2016 میں عیدالاضحیٰ کے دن امام بارگاہ اور عیدگاہ میں بم دھماکے میں بھی ملوث رہے۔

پولیس کے مطابق داعش کے دہشت گرد فروری 2017 میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں بم دھماکے اور 2013 میں شیعہ عالم علامہ شفقت عباس مطہری کی ٹارگٹ کلنگ کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

اس حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا کہ ’دہشت گرد جیکب آباد میں اکتوبر 2013 میں ماتمی جلوس پر خودکش بم دھماکے اور اسی سال پیر سائیں قمبر سید غلام حسین شاہ بخاری پر پلانٹڈ بم دھماکے میں ملوث رہے‘۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکھر میں خفیہ ایجنسی کے کمپلیکس پر حملے اور الیکشن مہم کے دوران سراج رئیسانی سمیت 150 افراد کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد ’کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر، سول ہسپتال کوئٹہ اور شکارپور آئل ٹینکروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ مارچ 1 , 2019
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی اسپورٹ سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: