پیٹرول ڈھائی روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے مہنگا

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 111روپے 43 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے حکومت کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 44 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

اس سے قبل جنوری میں حکومت نے عوام کو سالِ نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر 2018 کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سزائے موت کے ملزم کی سزا 19 سال بعد عمر قید میں تبدیل

جمعہ مارچ 1 , 2019
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے 19 سال بعد سزائے موت کے ملزم کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سزائے موت کے ملزم غلام علی کی اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ عارف گوندل پیش […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: