کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 6 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 دکانداروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ’11 جی سیکٹر میں نالا اسٹاپ کے پاس کولڈڈرنگ شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 سالہ اقبال عبداللہ، ان کا 50 سالہ کزن الیاس یوسف جاں بحق اور 60 سالہ الیاس عبداللہ زخمی ہو ئے‘۔

نیو کراچی کے ڈی ایس پی ارشاد علی بھٹو نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے کولڈ ڈرنگ ڈیلیر کی دکان پر دھاوا بولا، تاہم انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’اقبال نے مزاحمت کی اور ایک مشتبہ ڈاکو کو پکڑ لیا، اسی دوران دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے‘۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اقبال اور الیاس کے سر اور سینے پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ الیاس عبداللہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ دوپہر 2 بج کر 55 منٹ پر پیش آیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ’تفتیش کاروں نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 10 خالی خول اپنی تحویل میں لے لیے‘۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ’گودرا برادری‘ سے تھا جو ایف بی ایریا بلاک 17 کے رہائشی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مذکورہ کولڈ ڈرنگ ڈیلر بہت مشہور ہے جہاں یومیہ 2 سے 4 لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ ڈاکو آمدنی سے متعلق واقف تھے‘۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکوؤں کے علاوہ ایک تاجر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں 25 سالہ تاجر اویس کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مارکیٹ میں لوٹ مار میں مصروف تھے تاہم تاجر کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پیٹرول ڈھائی روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے مہنگا

جمعہ مارچ 1 , 2019
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: