بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی صحافیوں کے سوالات پر ٹال مٹول

بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ حکام پریس بریفنگ میں اپنے ہی میڈیا کے سوالوں کے جواب نہ دے سکے اور صحافیوں کی جانب سے کئی سوال پوچھے گئے لیکن کسی ایک کا بھی ٹھوس جواب نہ ملا۔

پاکستان کے خلاف جارحیت اور پھر کرارا جواب ملنے کے ایک دن بعد بھارتی افواج نے نئی دلی میں پریس بریفنگ کا انعقاد کیا۔

پریس بریفنگ میں بھارتی آرمی، نیوی اور فضائیہ کے نمائندوں نے لکھا ہوا مؤقف پڑھ کر سنایا اور جب ان کے موقف پر صحافیوں نے سوالات کیے تو بھارتی مسلح افواج کے نمائندے کوئی ٹھوس جوابات نہ دے پائے اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے لیکن صحافیوں نے ثبوت مانگے تو بات گول کر دی۔

صحافیوں نے پوچھا کہ بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ تو بھی فوجی نمائندوں کے پاس کوئی ٹھوس جواب نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی تو کامیاب تھی مگر یہ نہیں بتا سکتے کے بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیارہ استعمال کرنے کے ثبوت پر بھارتی افواج کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ریڈار میچنگ اور ایک میزائل کے ٹکڑے سے پتہ لگتا ہے کہ پاکستان نے ایف 16 جہاز استعمال کیا۔

ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے رہے کہ جو میزائل کے ٹکڑے ملے وہ پاکستان کے صرف ایف 16 طیارے میں ہی استعمال ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان پر بھارتی افواج کے نمائندے کھل کر خوشی کا اظہار بھی نہ کر پائے اور کہا کہ پائلٹ کی واپسی پر خوش ہیں لیکن اب اگر پاکستان نے کارروائی کی تو جواب دیں گے۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

جمعہ مارچ 1 , 2019
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں 6 مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 دکانداروں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ’11 جی سیکٹر میں نالا اسٹاپ کے پاس کولڈڈرنگ شاپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: