لیہ ( انور شاہ . آن لائن جرنلسٹ ) سرعام سر عام ٹیم کے میزبان اقرارالحسن کی ڈی پی او آفس لیہ آمد ،رانا طاہر رحمان خان کے ساتھ ملاقات ،لیہ سے ممبران سر عام ٹیم پریزیڈنٹ طلحہ وقار خان، ارشاد رونگھا،مرتضیٰ نارا،عرفان اعوان ،غلام علی شاہ ،کوثر عباس ،محمد رمضان بھی ہمراہ تھے،
ملاقات کے دوران ڈی پی او لیہ نے اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروگرام سر عام ایک اچھا اور سبق آموز پروگرام ہے
جس میں معاشرے کے منفی کرداروں کوبڑی جرات کے ساتھ بے نقاب کیا جاتا ہے،موجودہ حالات میں ایسے جرائم پیشہ ،دھوکہ باز عناصر کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے
تا کہ شریف شہری ان کے چنگل سے بچ سکیں ،رانا طاہر رحمان خان نے کہا کہ لیہ میں سر عام کی ٹیم کو فلاحی پروگراموں کےلئے پولیس کی طرف سے بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی ،سر عام ٹیم کے ممبران بلاخوف وخطر فلاحی پروگرام کر سکتے ہیں انہیں جہاں کہیں
پولیس کی مدد کی ضرورت پیش آئے تو پولیس سے رابطہ کریں ،ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ،قبل ازیں رانا طاہر رحمان خان نے اقرار الحسن کو ڈی پی او آفس آمد پر خوش آمدید کہا اور گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔اقرارالحسن نے ڈی پی او کی طرف سے سر عام ٹیم کی بھر پور معاونت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔