ہر ایک کی پسندیدہ یہ غذا جلد موت کا خطرہ بڑھائے

مغر بی غذاﺅں کا استعمال آپ کی زندگی کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پیرس۔ سوربون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سفید ڈبل روٹی، برگر، پیزا، بسکٹ، فرنچ فرائیز، چپس، سافٹ ڈرنکس اور کیک وغیرہ کھانے کا شوق زندگی کے کئی برس کم کرسکتا ہے۔

45 ہزار کے قریب درمیانی عمر کے افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ امراض قلب، کینسر اور دیگر جان لیوا امراض اور مغربی غذاﺅں کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ غذائیں اکثر کھانا عادت بنانا قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان غذاﺅں کا زیادہ استعمال اگلے 8 برسوں میں مختلف امراض سے موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس سے قبل طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ چربی سے بھرپور ایسی غذائیں جن میں فائبر بہت کم ہوتا ہے، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہیں، مگر یہ پہلی بات ہے کہ جب ان کے استعمال اور موت کے خطرے کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ یہ پراسیس شدہ غذائیں متعدد اجزا پر مشتمل ہوتی ہیں جیسے چربی، سچورٹیڈ فیٹ، ایڈڈ شوگر اور دیگر، جن سے طویل العمیاد بنیادوں پر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے، جس کے دوران محققین نے 3 ہزار مختلف غذائی اجزا کو پراسیسنگ کے لحاظ سے 4 گروپس میں تقسیم کیا۔

fakharzafar7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم سے کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

پیر اپریل 8 , 2019
وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ مککینزی نے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان کی […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: