مندرہ : ( محمد علی ۔ نمائندہ ای این این ) علاقے کی تعمیر وترقی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا علاقے بھر میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ہر
مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں مہنگائی بےروزگاری نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے اشیائے خوردونوش قوت خرید سے باہر ہیں اور معشیت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ملک اسوقت تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے عوام کے دکھوں اور پریشانیوں کا کوئی مداوا نہیں جبکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں عوام کی فلاح و بہبود اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے حلقہ پی پی 9 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے خلاف بھر پور جہاد کروں گا اگر حلقہ عوام نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ علاقے کی تقدیر بدلنے کے لیے دن رات ایک کر دوں گا ان خیالات کا اظہار علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عاقب شعیب جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بناؤں گا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا


