شہدادپور سرور راجپوت کی جانب سے استاتذہ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

عمر وقاص حیدری ۔ ویب رپورٹر

شہدادپور سرور راجپوت کی جانب سے استاتذہ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق شہدادپور تعلیمی ماہر سرور راجپوت کی جانب سے میمن اکیڈمی شہدادپور کے استاتذہ کے اعزاز میں مقامی الرحمان پیلس میں ایک پروقار ایوارڈ تقسیم کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں خصوصی شرکت چئیرمین آئل اینڈ گیس سوشل ڈویلپمنٹ سانگھڑ سنیٹر امام الدین شوقین اور سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی عبدالرحمن تھیم نے کی اس موقع پر سینیٹر امام الدین شوقین نے میمن اکیڈمی کے سینئر ٹیچر اصغر خاصخیلی کو شیلڈ کا تحفہ دیا جبکہ عبدالرحمن تھیم نے سینئر ٹیچر عبدالجبار آرائیں کو شیلڈ پیش کی اس کے علاوہ میمن اکیڈمی کے استاتذہ اور میمن اکیڈمی شہدادپور کے طلباء و میڈیکل کالجز اور پروفیشنل کالجز میں ایڈمیشن ملنے پر طلباء و طالبات کو شیلڈ دی گئی اس موقع پر سینیٹر امام الدین شوقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ادارے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بچوں کو تربیت دی انہیں اس مقام پر کھڑا کیا جنہوں نے مختلف میڈیکل کالجز سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ایڈمیشن حاصل کیا شہدادپور جیسے چھوٹے شہر میں یہ کاوش واقعی لائق تحسین ہے جہاں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ وہ دیگر تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اس موقع پر چاچا عبدالرحمن تھیم نے طلباء و طالبات میں تحائف تقسیم کیے تقریب میں سینئر صحافی و سماجی رہنماارشاد ظفر بخاری, نظیر بروھی, پپلز پارٹی تعلقہ شہدادپور کے صدر ذوالفقار علی زرداری غلام نبی زرداری, پپلز پارٹی کے چاچا مشتاق قریشی, اشتیاق احمدقریشی, کونسلر شہزاد چشتی,کونسلر رانا غلام محمد, کونسلر رانا عبدالحق راجپوت, میونسپل کمیٹی شہدادپور کے نومنتخب کونسلر رانا عبدالزاق, رانا انور جمال, رانا عثمان, رانا ستار, سندھ صحافی سنگت تعلقہ شہدادپور کے صدر بشیر میمن ,سینیئر صحافیوں اور تعلیمی افسران نے شرکت کی اس موقع پر آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کیے پروگرام کے آخر میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

عمر وقاص حیدری ۔ ویب رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مندرہ علاقے کی تعمیر وترقی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا: ( راجہ محمد عاقب شعیب )

Fri Mar 3 , 2023
مندرہ : ( محمد علی ۔ نمائندہ ای این این ) علاقے کی تعمیر وترقی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا علاقے بھر میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ہرمسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں مہنگائی بےروزگاری نے عام آدمی […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031