اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، متعلقہ افسران توانائی کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالہ سے میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری توانائی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے شعبہ میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے اور اس شعبہ میں گردشی قرضوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات نہایت ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت گردشی قرضے سمیت توانائی کے شعبہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ اس شعبہ کو مالی طور پر مستحکم بنا کر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ توانائی کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل کا قابل عمل حل نکالیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہدادپور سرور راجپوت کی جانب سے استاتذہ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Fri Jan 20 , 2023
عمر وقاص حیدری ۔ ویب رپورٹر شہدادپور سرور راجپوت کی جانب سے استاتذہ کے اعزاز میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق شہدادپور تعلیمی ماہر سرور راجپوت کی جانب سے میمن اکیڈمی شہدادپور کے استاتذہ کے اعزاز میں مقامی الرحمان پیلس میں ایک پروقار ایوارڈ […]

You May Like

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031