مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

مسجد نبویؐ میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تعداد 81 ملین سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے اُمور کے جنرل صدر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ محرم الحرام کے آغاز سے 19 جمادی الاول تک نمازیوں کی کل تعداد 81 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور اس دوران تقریباً 80 لاکھ افراد نے روضہ مبارک میں نماز ادا کی۔

عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران نبی کریمؐ اور آپ کے دونوں صحابہ کرام کو خراج عقیدت پیش کرنے والے زائرین کی کل تعداد 70 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل پریسیڈنسی نے نمازیوں اور زائرین کے لیے تام رکاوٹوں کو دور کیا اور بہترین خدمات مہیا کیں تا کہ وہ بغیر کسی تکلیف کے اپنی عبادات کر سکیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار

Mon Dec 19 , 2022
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی کیلئے شعبہ توانائی میں اصلاحات ناگزیر ہیں، متعلقہ افسران توانائی کے شعبہ کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالہ […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031