شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز کوریا کے مشرقی ساحل کی جانب ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
جاپان امور دفاع نے ان تجربات پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا جنوبی کوریا اور جاپان کی لگاتار شکایتوں اور عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کے خطرناک جنگی ہتھیاروں کے تجربات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے