سقوط ڈھاکہ: 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن

سقوط ڈھاکہ کو 51 برس بیت گئے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سانحہ 16 دسمبر 1971ء کو پیش آیا تھا جسے یوم سقوط ڈھاکہ کے طور یاد کیا جاتا ہے۔

16 دسمبر 1971 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں نے دو لخت کر دیا، پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔

سولہ دسمبر 1971 کا تاریک دن مکار دشمن کی سازشیں، اپنوں کی پہ در پہ غلطیاں،لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والا ملک دولخت ہوگیا۔

سقوط ڈھاکہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پس پردہ کئی عوامل کار فرما ہیں، دور اندیشی پر مبنی پالیسیاں نہ ہونے کیساتھ اپنوں نے طاقت کو مسئلے کا حل سمجھا تو پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

1970 کے انتخابات میں شیخ مجیب الرحمان کو اکثریت ملی مگر اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ طے نہ پاسکا، بھارت نے موقع کو غنیمت جانا، آپریشن جیک پاٹ لانچ کیا اور پھر بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے گٹھ جوڑ نے مشرقی پاکستان کی گلیوں میں خون کی ہولی کھیلی۔

پاکستان دوستوں کی مدد کا منتظر رہا مگر چھٹا بحری بیٹرہ پہنچا نہ دوستوں نے ساتھ نبھایا اور مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو کر دنیا کے نقشے پر بنگلہ دیش کے نام سے نیا ملک بن گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ جیت لیا

Mon Dec 19 , 2022
لیونل میسی نے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار بنا لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031